Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کی آڑ میں بھارت نے فوج میں نئے ہتھیاروں کا اضافہ کردیا

Now Reading:

چین کی آڑ میں بھارت نے فوج میں نئے ہتھیاروں کا اضافہ کردیا
چین کی آڑ میں بھارت نے فوج میں نئے ہتھیاروں کا اضافہ کردیا

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان جھڑپوں کے بعد بھارتی فوج مسلسل نئے ہتھیاروں کا اضافہ کر رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق 14 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقعہ نیوما ملٹری اسٹیشن پر بھارتی فوج کی جانب سے شامل کیے گئے جدید ہتھیاروں کے نظام اور آلات کو دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی فوج نے ملک میں بنے ہوئے دھنوش ہووٹزر کو شامل کیا ہے جسے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت بوفورس ہووٹزرکے لیے تیار کیا گیا تھا اور اسے مزید جدید بنایا گیا ہے۔

کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق آرٹلری ریجمنٹ کے کیپٹن وی مشرا کا کہنا ہے کہ دھنوش ہووٹزر 48 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اسے پچھلے سال ہی مشرقی لداخ میں شامل کیا گیا ہے۔

سابقہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ کی تیار کردہ تقریبا 114 گنز بھارتی فوج میں شامل ہوں گی، ایم فورکوئیک ری ایکشن فورس کی گاڑیاں گزشتہ سال فورس میں شامل ہونا شروع ہوئیں اور فوج کا مشرقی لداخ سیکٹر کے آگے والے علاقوں میں ایسی گاڑیوں کو زیادہ تعداد میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج میں نگرانی کے آلات کو بھی مضبوط کیا گیا ہے کیونکہ نیا ’’ٹاٹا راجک سسٹم‘‘ فورس میں شامل کیا گیا ہے جو 15کلومیٹر سے زیادہ دور سے انسانوں اور 25 کلومیٹر سے زیادہ دورسے گاڑیوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں بھارت نے مشرقی لداخ سیکٹر میں دشمن کے ٹینکوں اور بکتر بند لڑاکا گاڑیوں سے نمٹنے کے لیے فوجیوں کو اسپائک اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل بھی فراہم کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی’
حماس یرغمالیوں کو رہا کرے تو کل ہی جنگ بندی ہوجائے گی، امریکی صدر
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 60 افراد جاں بحق
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر