Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپ

Now Reading:

جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپ
جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپ

جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپ

یروشلم: جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے تین ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپ میں حزب اللہ کے تین ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے واقعہ پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی افراد نے سرحدی باڑ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ واقعہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ایک ماہ سے جاری جنگ کے آغاز کی 17 ویں برسی کے موقع پر پیش آیا ہے۔

Advertisement

جنگ کے آغاز کے بعد سے لبنان میں 1,200 افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں جب کہ 160 کے قریب اسرائیلی فوجی لبنان کے اندر حزب اللہ سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس موقع پر حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم انہوں نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

لبنانی ذرائع نے پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے اس واقعے کو ایک حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کے متعدد ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

ایک لبنانی سیکورٹی ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دستی بم کی طرح کچھ فائر کیا تھا جس سے چھرے نکلے اور حزب اللہ کے تین ارکان زخمی ہوگئے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے سرحدی باڑ کو سبوتاژ کرنے کی بار بار کوششوں کے بعد “احتیاطی ٹیکنالوجیز” کو شامل کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر