Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو پانچ آدمیوں کی وجہ سے خاتمے کا خطرہ ہے، ماہر ریاضی دان نے خبردار کردیا

Now Reading:

دنیا کو پانچ آدمیوں کی وجہ سے خاتمے کا خطرہ ہے، ماہر ریاضی دان نے خبردار کردیا
ریاضی دان

دنیا کو پانچ آدمیوں کی وجہ سے خاتمے کا خطرہ ہے، ماہر ریاضی دان نے خبردار کردیا

ایک ماہر ریاضی دان نے خبردار کیا ہے کہ پانچ آدمیوں کی وجہ سے دنیا کے خاتمے کا خطرہ ہے۔

ماہر ریاضی دان ایرک وینسٹن نے خبردار کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ نے کیوبا کے میزائل بحران کے بعد سے دنیا کو جوہری جنگ کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔

ایرک وینسٹن کا کہنا ہے کہ جوہری تصادم کے موجودہ خطرے کے باوجود زیادہ تر لوگ اس خطرے کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تجربے اور مشاہدے سے یہ سیکھا  ہے اگر مشکلات 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہیں تو آبادی کا ایک بڑا حصہ سوچتا ہے کہ ایسا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے ایرک وینسٹن کہتے ہیں کہ ہم جس دنیا کو جانتے ہیں وہ پانچ آدمیوں کی وجہ سے مٹ جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔

Advertisement

انہوں نے ان پانچ آدمیوں میں روس(ولادیمر پیوٹن)، یوکرین(ولادیمیر زیلینسکی)، امریکہ(جو بائیڈن)، چین(شی جن پنگ) اور شمالی کوریا (کم جونگ ان)کے صدور کے نام لیے۔

2019  میںوینسٹن نے فیوژن بم کے عوامی مظاہرے کی تجویز دی تھی، کیونکہ زیادہ تر لوگوں نے جدید ہتھیاروں سے ہونے والی تباہی کے پیمانے کو نہیں سمجھا۔

 ایرک وینسٹن نے پوڈ کاسٹر برائن کیٹنگ کو بتایا کہ میں زمین سے اوپر کے نایاب جوہری تجربات کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ 1950 کی دہائی کے وسط میں انسانیت ایک اہم موڑ پر پہنچی جب چند سالوں کے اندر انسان نے ایٹم کے رازوں اور ڈی این اے کی ساخت کو ہیر پھیر کرنے کا طریقہ سیکھ لیا۔

“ایرک وینسٹن نے کہا کہ ان ایجادات نے انسانوں کو خود کو ہی معدوم کرنے کے قابل بنایا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر