Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کا اسرائیل کی حمایت کا عزم

Now Reading:

امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کا اسرائیل کی حمایت کا عزم
اسرائیل

امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کا اسرائیل کی حمایت کا عزم

امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جرمنی کے چانسلر اولاف شولز، اٹلی  کی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک  سے ٹیلی فونک کانفرنس کی۔

ٹیلی فونک کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا گیا۔

امریکا سمیت دیگر اتحادی ممالک نے اسرائیل سے عالمی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین پر عمل کرےاور شہریوں کو تحفظ فراہم  کرے۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی حل اور پائیدار امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ دو یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں باقی تمام یرغمالیوں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔

Advertisement

کانفرنس میں خطے کے اہم شراکت داروں کے ساتھ تصادم کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سفارتی  کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1873 بچوں اور 1023 خواتین سمیت 4651 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بمباری سے 400 فلسطینی شہید ہوئے۔

فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بربریت کو اب تک کی بدترین بمباری قرار دے دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر