Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر خوشی کا اظہار کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر خوشی کا اظہار کیا، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کمپین میں تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 نومبر کو ٹیکساس میں اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب فورس  کے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا بتاتے ہوئے ہوش ربا انکشاف کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے قاسم سلیمانی کے مرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ جب میں نے قاسم سلیمانی کی موت کا سنا تو یہ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جب سنا کہ قاسم سلیمانی کو قتل کردیا گیا ہے تو وہ آفس سے نکلے اور گھر چلے گئے جہاں وہ ایک ہفتے تک خلوت میں  رہے۔

سابق امریکی صدر نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ان سے کہا کہ یہ میری زندگی میں پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ تھا۔

Advertisement

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے بظاہر امریکا کی غلامی سے نجات حاصل کرنے والا شخص امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ  جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر خوشیاں منا تا  رہا۔

اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے  لیے ایک طرف امریکا نوازی اور  دوسری طرف عوام کو بہکانے کے لیے اسی امریکا سے حقیقی آزادی کا سیاسی نعرہ لگایا گیا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قاسم سلیمانی کے ہلاکت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا سے شدید انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا تھا اور ملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر