Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈین وزیر اعظم کو ریسٹورنٹ میں عوام نے گھیر لیا، فلسطین کے حق میں نعرے

Now Reading:

کینیڈین وزیر اعظم کو ریسٹورنٹ میں عوام نے گھیر لیا، فلسطین کے حق میں نعرے
کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈین وزیر اعظم کو ریسٹورنٹ میں عوام نے گھیر لیا، فلسطین کے حق میں نعرے

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک ریسٹورنٹ میں عوام نے گھیر لیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  کینیڈین وزیر اعظم کے ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی فلسطین کے حامی افراد نے سیز فائر کے نعرے لگائے۔

جسٹن ٹروڈو نے کچھ لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود افراد نے مختلف نعروں سے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

مظاہرین نے کینیڈین وزیر اعظم سے کہا کہ تم بچوں کے قاتل ہو، تمہارے ہاتھوں پر خون ہے۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی فوج  نے آج درندگی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے الشفاء اسپتال پر ٹینک چڑھا دئیے۔ الشفاء اسپتال  کے کمپلیکس میں اسرائیلی  فوجی ٹینکوں سمیت  داخل ہوگئے۔

Advertisement

اسرائیلی فوج نے الشفاءاسپتال میں گھسنے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حماس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی  نہ صرف انٹیلی جنس معلومات  بلکہ آپریشنل ضروریات پر مبنی ہے۔ ٹیم میں طبی عملہ اور عربی بولنے والے شامل ہیں۔

اسرائیل نے حماس پر الشفاء اسپتال کو آپریشن کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ حماس نے اس اسرائیلی دعوے کو بارہا مسترد کیا ہے۔

الشفاء کمپلیکس میں مریض، عملے اور بے گھر شہریوں سمیت 2300 افراد کئی دنوں کی شدید لڑائی اور فضائی بمباری سے پھنسے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 4 ہزار سے زائد بچوں سمیت 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 30 ہزار کے  قریب  زخمی ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر