Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عارضی جنگ بندی کے اختتام پر اسرائیل کا غزہ اور لبنان پر حملہ، 100 سے زائد شہید

Now Reading:

عارضی جنگ بندی کے اختتام پر اسرائیل کا غزہ اور لبنان پر حملہ، 100 سے زائد شہید
غزہ

عارضی جنگ بندی کے اختتام پر اسرائیل کا غزہ اور لبنان پر حملہ، 100سے زائد شہید

عارضی جنگ بندی کے اختتام پر اسرائیل   نے غزہ اور لبنان  پر حملہ کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیل نے حماس سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں سیکڑوں بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت  کا کہنا ہےکہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی  جس میں متعدد شہادتیں ہوئی ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے 200 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی بمباری سے  حماس کی قید میں 6 یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق  ہوئی ہے۔

اسرائیلی حملوں پر رد عمل دیتے ہوئے حماس  نے اسرائیل پر درجنوں جوابی راکٹ  فائر کیے۔

Advertisement

دوسری جانب  اسرائیلی افواج  نے لبنانی سرحد کو بھی نشانہ بنایا جس میں 3 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے بھی ایک گھنٹے میں اسرائیل پر 5 حملے کردیے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے غزہ کو بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے بچے امن اور بہتر مستقبل کے حقدار ہیں، ہم تمام فریقین سے بچوں کو محفوظ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے  جس میں 6 ہزار سے زائد بچے اور 2 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر