Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Now Reading:

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
ایلون مسک

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

معاشی اعدادو شمار پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابہ ٹوئیٹر) کے مالک ایلون مسک نے رواں سال کے اختتام تک اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کر کے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز واپس حاصل کرلیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے سال کے اختتام پر ایلون مسک کی دولت 92 بلین ڈالرز اضافے سے 232 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی وہ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

گزشتہ برس یعنی 2022 میں دنیا کے 500 افراد کی مجموعی دولت میں 1.4 ٹریلین ڈالرز کمی ہوئی تھی لیکن رواں برس یعنی 2023 میں ان ہی افراد کی دولت میں 1.5 ٹریلین ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا دنیا کی سب سے مہنگی کار ساز کمپنی ثابت ہوئی جس نے گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال 130 فیصد اضافے کے ساتھ بزنس کیا۔

Advertisement

صرف ٹیسلا ہی ایلون مسک کے دوبارہ امیر ترین شخص بننے کی اکیلی وجہ نہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) بھی بزنس میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ایلون مسک کی دولت میں اضافے کا باعث بنی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں
گوگل نے بیماری کی تشخیص کو آسان بنا دیا
صارفین کی آسانی کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر