Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار

Now Reading:

جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار

جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں جنگ بندی قرارداد کی منظوری کے باوجود امریکی شہہ پر اسرائیل کی ڈھٹائی برقرار ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران رفح سمیت غزہ پر بمباری میں 81 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے فرانسسکا البانیس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی نسلی کشی پر یقین کرنے کے لئے کافی بنیاد اور ثبوت موجود ہیں ۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کو دو جوہری بموں کے برابر دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں ہلاکتیں بہت زیادہ ہیں ، اس کے باوجود اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات میں امریکہ نے اسرائیل کو مزید ہتھیاردینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

Advertisement

رفح میں بمباری میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے، جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوا، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 7 شہری شہید ہوگئے۔

وسطی اور جنوبی غزہ میں القسام کے حملے ہوئے،7اسرائیلی فوجی مارے گئے، تل الحوا محلے میں اور الشفا اسپتال کے قریب صیہونی بکتربندگاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنما مروان عیسیٰ فضائی حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں
حماس کی قید میں ایک 35 سالہ اسرائیلی یرغمالی بھوک کے باعث ہلاک ہوگیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
طالبان رجیم میں افغان سرزمین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر