Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کا حماس کیخلاف مزید کارروائی کا اعلان

Now Reading:

اسرائیل کا حماس کیخلاف مزید کارروائی کا اعلان

اسرائیل کا حماس کیخلاف مزید کارروائی کا اعلان

اسرائیل نے غزہ میں جارحیت روکنے سے صاف انکار کرتے ہوئے حماس کے خلاف مزید کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو بتائیں گے کہ اسرائیل ہر جگہ کارروائی کرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہاکہ  حماس کے خلاف اس جگہ بھی کارروائی کریں گے جہاں اب تک نہیں کی، اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی تک غزہ جنگ روکنے کی اخلاقی ذمے داری ہم پر نہیں۔

ذرائع کے مطابق الشفا اسپتال، ناصر اور العمل اسپتالوں کے محاصرے جاری ہیں، رفح میں اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

شمالی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی حملے تیز 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Advertisement

صہیونی فورسز کی مغربی کنارے میں چھاپے کے دوران 7 فلسطینی گرفتار کیے گئے۔

غزہ میں جنگ سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار 333 ہوگئی جبکہ 74 ہزار 669 سے زائد زخمی ہیں

گزشتہ روز غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کر لی تاہم ووٹنگ کے دوران امریکہ غیر حاضر رہا۔

سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان کی پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ کی  14 اراکین نے حمایت کی جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد جمع کرانے والوں میں الجزائر، گیانا، ایکواڈور، جاپان، مالٹا، سلووینیا، جنوبی کوریا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے قرارداد کو امریکی ناکامی قرار دیتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن کی درخواست پر اسرائیلی وفد کو امریکہ بھیجنے سے بھی انکار کردیا۔

Advertisement

ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے امریکی اقدام کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ قرارداد میں  ایسی چیزیں بھی شامل ہیں جو ہمارے طویل مدتی موقف سے مطابقت رکھتی ہے، رفح پرحملہ اسرائیلی سلامتی کو کمزور کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر