Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی حملے سے اسرائیلی جنگی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی

Now Reading:

ایرانی حملے سے اسرائیلی جنگی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی

ایرانی حملے سے اسرائیلی جنگی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی

ایرانی حملے کا رد عمل دینے کے فیصلے پر اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اراکین میں ایک دوسرے کے خلاف ان بن ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی مشیر اور وزیرخزانہ نے اجلاس سے لاتعلقی اختیار کرلی۔

منی سیکیورٹی کابینہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ، وزیر دفاع یوآف گیلنٹ اور اسرائیلی دفاعی کابینہ کے رکن بینی گیٹز کو اسرائیل پر ایرانی حملے کے رد عمل کے بارے میں مناسب فیصلے کرنے کی اجازت دی ہے ،تاہم کچھ شخصیات کو بہ ظاہر یہ فیصلہ پسند نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ نے اس پر اعتراض کیا ہے۔

ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے جس کی تصدیق ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی کر دی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے متعدد ڈرون گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے پر خیبر میزائلوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یورپی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملوں کے بعد اسرائیل نے فوجی اڈے خالی کردیئے جبکہ اسرائیل میں خوف کی فضا ہے ، تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف چند ایرانی میزائل اسرائیل کی سرزمین میں گرے جس سے فوجی اڈے اور انفراسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا۔

Advertisement

دوسری جانب ایرانی حملوں کے جواب میں امریکہ اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

یاد رہے یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے سے خبردار کیا تھا۔

 

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر