اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے، مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام اور اردن پر کچھ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف چند ایرانی میزائل اسرائیل کی سرزمین میں گرے جس سے فوجی اڈے اور انفراسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ایرانی حملوں کے جواب میں امریکہ اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News