Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اسرائیل کشیدگی، سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

ایران اسرائیل کشیدگی، سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا

ایران اسرائیل کشیدگی، سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا

ایران اسرائیل کشیدگی پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے خطے میں فوجی کشیدگی سے سعودی عرب کو گہری تشویش ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور لوگوں کی سلامتی کو ممکن بنائیں۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی اور عالمی امن کو قائم رکھنے میں سلامتی کونسل کردار ادا کرے،مشرق وسطیٰ عالمی امن کے لئے ناگزیر خطہ ہے، کشیدگی بڑھنے سے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔

ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے جس کی تصدیق ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی کر دی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے متعدد ڈرون گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

Advertisement

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے پر خیبر میزائلوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یورپی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملوں کے بعد اسرائیل نے فوجی اڈے خالی کردیئے جبکہ اسرائیل میں خوف کی فضا ہے ، تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف چند ایرانی میزائل اسرائیل کی سرزمین میں گرے جس سے فوجی اڈے اور انفراسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے جواب میں امریکہ اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے سے خبردار کیا تھا۔

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کی گونج
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر