Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی ہمارا جائز حق ہے، ایران

Now Reading:

اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی ہمارا جائز حق ہے، ایران
اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی ہمارا جائز حق ہے، ایران

اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی ہمارا جائز حق ہے، ایران

 دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی ہمارا جائز حق ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد اسرائیل کے خلاف ممکنہ انتقامی کارروائی کو اپنا دفاع مانتے  ہیں۔

عبداللہیان نے جرمنی کی وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں اسرائیل کے خلاف زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی برلن کی اپیل کو قبول نہیں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ مسائل کا واحد حل غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو روکنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 7 ایرانی فوجی مشیر بھی شامل تھے۔

Advertisement

اس حملے کا الزام ایرانی حکام نے اسرائیل پر عائد کیا ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں شام اور لبنان میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے سینئر کمانڈر جنرل محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب جنرل ہادی حج رحیمی بھی شامل تھے۔

حملے کے بعد ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے جوابی کارروائی کا عزم کیا ہے جس کے بعد کئی ممالک نے صورت حال کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوشش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر