Tue, 21-Oct-2025

کوئی خبر دستیاب نہیں۔

تازہ ترین

No posts found in the last 30 days.

ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں بھیانک آتشزدگی سے 44 ہلاک، 45 زخمی، 279 لاپتا

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے وانگ فُک کورٹ رہائشی کمپلیکس میں بھڑکنے والی خوفناک آگ نے کم از کم 44 افراد کی جان لے لی اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کے نتیجے میں 279 افراد تاحال لاپتا ہیں اور 900 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر تعمیراتی کمپنی کی سنگین غفلت کی وجہ سے پھیلی، جس نے غیر محفوظ مواد استعمال کیے اور کچھ کھڑکیاں فوم سے سیل کر دی تھیں۔ پولیس نے تعمیراتی کمپنی کے تین افراد، جن میں دو ڈائریکٹرز اور ایک انجینئرنگ کنسلٹنٹ شامل ہیں، کو گرفتار کر لیا ہے۔

ریسکیو اہلکار آگ سے متاثرہ اونچی منزلوں تک پہنچنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں کیونکہ آگ کی شدت اور دھویں کی وجہ سے رسائی مشکل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپلیکس میں 2,000 اپارٹمنٹس تھے، جن میں 4,600 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ، چڑیا گھر میں بندروں کی پراسرار ہلاکت، خطرے کی گھنٹی بج گئی

حکام کے مطابق چار بلاکس میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ تین بلاکس میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

1948 کے بعد یہ واقعہ ہانگ کانگ کی تاریخ کا سب سے مہلک ترین واقعہ ہے، جس میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے آگ بجھانے اور جانی نقصان کم سے کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس اور حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں