Tue, 21-Oct-2025

کوئی خبر دستیاب نہیں۔

تازہ ترین

No posts found in the last 30 days.

امریکا کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ، ہتھیاروں کے ذخائر تباہ کرنے کا دعویٰ

 واشنگٹن: امریکا کی جانب سے جنوبی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے ہیں، جس میں اسلحے کے ذخائر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنوبی شام میں امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) اور شامی فورسز نے داعش کے 15 ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق کارروائی میں تباہ کئے گئے ہتھیاروں میں مارٹر، راکٹ، اسالٹ رائفلز، مشین گنز، اینٹی ٹینک مائنز اور دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔ فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے یہ ذخائر ختم کیے گئے، جبکہ غیر قانونی منشیات بھی ضبط اور تباہ کی گئیں۔

مزید پڑھیں: شام میں نیتن یاہو کی موجودگی سے عالمی تشویش میں اضافہ، اقوامِ متحدہ کا سخت ردِعمل

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شام میں شامی وزارت داخلہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں داعش کے 15 سے زائد ہتھیاروں کے ذخائر کی نشاندہی کی اور انہیں تباہ کیا۔

یہ کارروائی دمشق صوبے میں متعدد فضائی حملوں اور زمینی دھماکوں کے ذریعے کی گئی، جس میں 130 سے زائد مارٹرز، راکٹ، اسالٹ رائفلز، مشین گنز، اینٹی ٹینک مائنز اور خود ساختہ دھماکہ خیز مواد تباہ کیے گئے۔

علاوہ ازیں غیر قانونی منشیات بھی ضبط اور ختم کی گئیں۔

CENTCOM کے کمانڈر ایڈمرل براڈ کوپر نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی داعش کے خلاف حاصل کیے گئے نتائج کو مستقل بنانے اور گروپ کو دوبارہ مضبوط ہونے یا امریکا و دنیا میں دہشتگرد حملے کرنے سے روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

ایڈمرل کوپر نے مزید کہا کہ ہم چوکس رہیں گے اور شام میں داعش کے باقیات کا فعال تعاقب جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں