جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور ملائیشیا میں طوفان اور موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور ملائیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی۔
مزید پڑھیں: جنوبی ایشیا خطرے کی لپیٹ میں، ورلڈ بینک کا ہولناک انتباہ جاری
انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے باعث 435 افراد ہلاک جبکہ 400 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہوا ہے اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔
تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 162 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔ ہزاروں خاندان اپنے گھروں سے بے گھر ہو کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔
سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے اثرات نے تباہی مچائی، جہاں 334 افراد ہلاک ہوئے اور بارشوں، سیلاب اور ڈیم ٹوٹنے کے نتیجے میں دو لاکھ افراد بے گھر اور 400 کے قریب افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان کیلئے اضافی قرض کی منظوری دے دی
بدترین سیلاب کے اثرات سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ملائیشیا میں بھی سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا، جہاں 100 سے زائد افراد ہلاک اور کئی افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ بچاؤ اور امداد کی خدمات متاثرین تک پہنچائی جا سکیں۔












