Site icon بول نیوز

مودی سرکار کی بے تکی منطق سے بھارت میں اسمارٹ فون کمپنیاں مشکل میں پڑ گئیں

مودی سرکار کی بے تکی منطق سے بھارت میں اسمارٹ فون کمپنیاں مشکل میں پڑ گئیں

مودی سرکار کی بے تکی منطق سے بھارت میں اسمارٹ فون کمپنیاں مشکل میں پڑ گئیں۔  کمپنیوں کو فون میں سرکاری ایپ لازمی رکھنے کا حکم جاری کر دیاگیا۔

بھارتی صارف فون میں نصب سرکاری ایپ کو اسمارٹ فون سے ڈلیٹ نہیں کرسکے گا۔  مودی سرکار نے کمپنیوں کو نئے قواعد پر عملدرآمد کیلیے 90 روز کی مہلت دی ہے۔

اس طرح مودی سرکار نے اسمارت فون کمپنیوں پر اپنی مرضی تھوپ دی ہے ۔ اس سلسلے میں انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن نے نئے  تشویش کا اظہارکیاہے اور اسے غیر قانونی قراردیاہے۔

آئی ایف ایف کے مطابق یہ اقدام ذاتی ڈیجیٹل آلات پر انتظامی کنٹرول کے مترادف ہے۔  بھارتی اپوزیشن نے موبائل فون میں سرکاری ایپ لازمی انسٹال کرنے کے حکم پر تنقید کی ہے۔

بھارتی قانونی ماہرین کے مطابق بھارتی اپوزیشن کے مطابق نیا حکم آئین کے آرٹیکل21 کے تحت حاصل رازداری حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار اپنی ہٹ ڈھرمی پر قائم ہے اور نئے حکم نامے پر بضد ہے کہ اسمارٹ فون کمپنیوں کو اس فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Exit mobile version