Site icon بول نیوز

پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوا چکا، مجھے نوبل انعام ملنا چاہیے ، ٹرمپ

پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکو چکا، مجھے نوبل انعام ملنا چاہیے، ٹرمپ

پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوا چکا، مجھے نوبل انعام ملنا چاہیے، ٹرمپ نے ایک بار پھر مئی میں ہونے والی جنگ سے متعلق  تذکرہ چھیڑ دیا۔

یہ بات امریکی صدر ٹرمپ نے  کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ جس خاتون کونوبیل انعام ملا اس نے بھی  کہا کہ اس کا تو ٹرمپ حق دارہے۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ  مجھے جنگوں کےباعث ہونے والی اموات کی فکرہوتی ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ   پچھلے ماہ روس یوکرین جنگ میں27 ہزار افراد مارے  گئے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکا تیزی سےترقی کررہا ہے،10ماہ میں18ٹریلین کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان کا کہناتھاکہ امریکامیں مہنگائی کم ہوئی،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔

ترمپ کا کہناتھاکہ ادویہ کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی جس سے  صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ ان کا کہناتھاکہ امریکی تاریخ کےسب سےبڑےٹیکس ریفنڈ کیے۔

امریکی صدرنے مزید کہاکہ  ماضی میں روزگارکو ختم کرنے والی قانون سازی کی گئی، ہم  روزگارکوواپس لائےہیں۔

Exit mobile version