Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مغربی ممالک ناکام، دنیا غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

 ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک ناکام ہوچکے ہیں، جبکہ دنیا غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین جنگ، معیشت، مغرب اور چین سے تعلقات پر کھل کر بات کی۔

انھوں نے کہا کہ دنیا اس وقت شدید غیریقینی صورتحال کا شکار ہے اور کچھ ممالک طاقت کا استعمال کرکے دوسروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیوٹن نے روس اور یوکرین کے ابوظہبی میں خفیہ مذاکرات کا انکشاف کر دیا

پیوٹن نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ناکام ہورہے ہیں اور ہمیشہ ناکام ہی رہیں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے خودمختار اقتصادی پالیسی جاری رکھے گا۔

ان کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران چین کے ساتھ روس کا تجارتی حجم مسلسل بڑھا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کا واضح ثبوت ہے۔

روسی صدر نے ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے اور دسمبر کے آخر تک یہ شرح 6 فیصد تک آجائے گی۔

یوکرین جنگ سے متعلق پیوٹن نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین روسی جہازوں پر حملے جاری رکھے گا تو روس اس کا سمندری راستہ بند کر دے گا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب

انہوں نے کہا کہ یوکرین نہ اقتصادی معاملات کی فکر کررہا ہے نہ جنگی صورتحال کی، بلکہ ’’صرف پیسے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے‘‘۔

پیوٹن کے مطابق روس یوکرین میں محتاط کارروائیاں کر رہا ہے کیونکہ یہ کوئی عام جنگ نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ روس یوکرینی بندرگاہوں اور وہاں داخل ہونے والے جہازوں پر حملے مزید تیز کرے گا۔

مذاکرات کے حوالے سے پیوٹن نے کہا کہ روس یورپی ممالک کو مذاکرات میں واپس آنے کی اجازت دیتا ہے اور ’’بات چیت کے دروازے کھلے ہیں‘‘، لیکن اس کے لیے مغربی بلاک کو اپنے رویّے میں سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں