روس نے مقبول گیمنگ پلیٹ فارم روبلوکس پر باضابطہ پابندی لگادی ۔ روسی حکام کی جانب سے دنیا بھر میں مقبول گیمنگ اور ورچوئل دنیا کی پلیٹ فارم کوکالعدم قرار دے دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ روبلوکس میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور LGBT سے متعلق مواد پایا جاتا ہے۔ جو کہ روسی قوانین کے خلاف ہے۔
روسی حکام نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم میں نوجوانوں کو غلط نظریات کی طرف مائل کرنے والی سرگرمیاں چل رہی ہیں۔
جس میں LGBT کمیونٹی کے حق میں مواد اور انتہاپسندانہ مواد شامل ہیں۔
اس حوالے سے حکومتی بیان میں کہا گیاہے کہ روبلوکس کی ورچوئل دنیا میں ایسی سرگرمیاں ہو رہی تھیں جو روس کی روایات، ثقافت، اور قوانین کے خلاف ہیں۔
اس فیصلے کے بعد،روسی شہری اب روبلوکس تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ روسی وزارتِ کمیونیکیشنز نے واضح کیا ہے کہ یہ قدم ملکی مفاد اور قومی سلامتی کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
روبلوکس پلیٹ فارم
روبلوکس ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جس میں لاکھوں گیمرز اور تخلیق کاروں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ یہ دنیا بھر میں بچوں اور نوجوانوں کے درمیان بے حد مقبول ہے۔
تاہم، روسی حکومت کی جانب سے اس پابندی کے بعد، دنیا بھر کے متعدد گیمرز اور آن لائن کمیونٹیز اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کر رہی ہیں اور اس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ، ماہرین کا کہنا ہے کہ روس میں انٹرنیٹ پر حکومتی کنٹرول میں اضافے کی یہ ایک اور علامت ہے۔جس سے متعلقہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
Russia officially banned Roblox.
Authorities claim the ban is due to “extremism, terrorism propaganda, and LGBT content.” pic.twitter.com/fgsDX3tvGM
— Clash Report (@clashreport) December 3, 2025


















