عسکری رسوائیوں نے بھارت کا پیچھا نہ چھوڑا ، دوران مشق فوجی ٹینک ڈوب گیا ۔ ایک اہلکار ہلاک جبکہ 2 کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچا دیاگیا۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی یہ مشق بھارتی ریاست راجستھان میں جاری تھی ۔ اس دوران ایک فوجی ٹینک مشق کر رہا تھا کہ خود حادثے کا شکارہوگیا۔
ٹینک میں موجود2 اہلکار ایک ساتھی کو مصیبت میں چھوڑ کر خود ٹینک سے باہر نکل آئے ۔ پھنس جانے والا اہلکارڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور سول ڈیفنس فورس کے تاخیر سے پہنچیں۔ جس کے سبب سپاہی کی لاش تیرتی ہوئی کافی دور نکل گئی۔
یہ عسکری مشقوں کے دوران پہلا حادثہ نہیں ہے۔ جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرنے کے دوران بھی فوجی ٹینک بہہ گیا تھا جس میں 5 اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔
اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک پھٹ گیا تھا جس میں2 بھارتی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

















