آکلینڈ: ایک 32 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے جواہرات کی دکان سے قیمتی Fabergé انڈے نما لاکٹ چرا لیا اور اسے نگل لیا۔
نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ جمعے کی دوپہر آکلینڈ کے مرکز میں پیش آیا۔ دکان کے عملے نے تقریباً 3:30 بجے پولیس کو اطلاع دی، اور چند منٹوں کے اندر ملزم کو دکان کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم پر چوری کا الزام عائد کیا گیا اور اسے عدالت پیشی سے پہلے حراست میں رکھا گیا ہے، اگلی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔
پولیس کے مطابق ملزم کا گرفتار ہونے کے وقت طبی معائنہ بھی کرایا گیا اور اسے مسلسل نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس وقت تک چوری شدہ لاکٹ بازیاب نہیں ہو سکا ہے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سنسنی خیز فتح کے ساتھ ٹرائی سیریز جیت گیا، میٹ ہنری ہیرو قرار
چوری شدہ شے ایک Fabergé James Bond Octopussy Egg Locket ہے، جس کی مالیت 33,585 نیوزی لینڈ ڈالر ($19,300) ہے۔ لاکٹ 18 کیرٹ پیلے سونے اور سبز گلوچے اینیمیل سے بنایا گیا ہے اور اس میں 60 سفید ہیروں اور 15 نیلے نیلم جواہرات شامل ہیں۔
Fabergé کے مطابق، لاکٹ کے اندر ایک چھوٹا 18 کیرٹ سونے کا آکٹوپس بھی ہے جس کی آنکھیں دو سیاہ ہیرے سے جڑی ہوئی ہیں، جو فلم کے نام کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Fabergé ایک تاریخی جواہرات کی کمپنی ہے، جو 1842 میں سینٹ پیٹرزبرگ، روس میں قائم ہوئی۔ حال ہی میں، اس کے 50 امپیریل ایگز میں سے ایک نے £22.9 ملین ($30.2 ملین) میں نیلامی میں فروخت ہو کر ریکارڈ قائم کیا، جس سے ان انڈوں کی نایابیت اور تاریخی قدر کا پتہ چلتا ہے۔
یہ انڈا ان میں سے صرف سات ہی نجی ملکیت میں موجود ہیں، باقی یا تو گم ہو چکے ہیں یا اداروں اور عجائب گھروں کے پاس ہیں۔
















