روسی دارالحکومت ماسکو میں درختوں اور فٹ پاتھوں پر موسم سرما کی مناسبت سے دلکش آرائش نے مناظر کو مزید حسین بنا دیا ہے۔
اس حسین سجاوٹ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ماسکو کی سڑکوں کا رخ کرنے لگی ہے۔
موسم سرما کی مناسبت سےاس تزین و آرائش نے ماسکو کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی دوبالا کر دی ہے۔
روس میں سرد موسم کے آغاز پر عوام میں خوشگوار سرگرمیاں بڑھ گئیں ہیں۔
جس کے بعد ماسکو کی گلیوں میں سرما فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
روسی شہریوں نے سرما کی پہلی جھلک کو بھرپور انداز سے سراہا، ماسکو میں رات کے وقت لائٹس نے جادوئی ماحول بنا دیا، جبکہ روس بھر میں موسمِ سرما کی روایتی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
ماسکو کے پارکس میں سرما کی ڈیزائن لائٹس نے رونق لگا دی ہے۔




















