خالدہ ضیا کو علاج کیلئے تاحال لندن کیوں منتقل نہیں کیا جا سکا ؟ وجہ سامنے آگئی ۔ بنگلہ دیشی حکام نے سر توڑ کوششیں شروع کردیں ۔
قطر نے بیگم خالدہ ضیا کو لندن منتقل کرنے کے لیے جرمن ایئر ایمبولینس کرایے پر فراہم کی ۔ جس کی وجہ امیر کے مخصوص طبی طیارے میں تکنیکی مسائل بتائے گئے ہیں۔
متبادل طیارہ جرمنی سے لایا جائے گا اور خالدہ ضیا کی منتقلی صرف اس وقت ہوگی جب ان کے طبی بورڈ نے سفر کی حتمی اجازت دے دی ہو۔
خالدہ ضیا کو لندن منتقل کرنے میں مزید 4 سے 5 دن لگ سکتے ہیں ۔ بنگلہ دیش کی فضائی حکام کاکہناہے کہ قطر یا بی این پی کی جانب سے ابھی تک ڈھاکہ میں طیارے کی لینڈنگ کی کوئی سرکاری درخواست موصول نہیں ہوئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی تصدیق کی کہ کوئی فلائٹ شیڈول،یا لینڈنگ کی اجازت کیلیے درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔
بی این پی نے کہا کہ قطر ایئر ایمبولینس تکنیکی مسائل کی وجہ سے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر خالدہ ضیا کی صحت مستحکم ہوئی اور طبی ٹیم نے سفر کی اجازت دی تو وہ اتوار تک لندن منتقل ہوسکتی ہیں۔

