ٹرمپ کی خواہش پوری ، ’’ فیفا امن ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا ۔ یہ ایوارڈ انہوں ںے فیفا ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی کے موقع پر حاصل کیا۔
اس تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور ان کی بیٹی ٹفنی کے ساتھ شریک تھے۔
فیفا کے مطابق انعام کا مقصد “ان افراد کو انعام دینا ہے جنہوں نے امن کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں اور ایسا کرکے دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کیا ہے
یہ بات فیفا کے صدر Gianni Infantino واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سینٹر میں ایوارڈ سے نوازنے کے موقع پر کہی ۔
NOW: Trump receives the FIFA “Peace Prize” and a medal. pic.twitter.com/hUmvjJOHeu
— Clash Report (@clashreport) December 5, 2025
امریکی صدر نے خود کو “امن کا صدر” قرار دیا ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے آٹھ جنگیں ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، امن کے نوبل انعام کے لیے مہم چلانے میں مہینوں گزارے ہیں۔
امریکی صدر نے فیفا امن ایوارڈ کو اپنی زندگی کے بہترین میں لمحوں میں ایک قرار دیا ۔ا نہوں نے کہا یہ میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے فیفا انتظامیہ اور تقریب میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا۔
Trump:
This is one of the great honors of my life.
We saved millions and millions of lives. https://t.co/XtqnrksQeM pic.twitter.com/KY4xgH1Dax
— Clash Report (@clashreport) December 5, 2025
انفینٹینو نے ٹرمپ کوامن کا نوبل انعام دینے کی بھی حمایت کی۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی مشترکہ میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کریں گے۔

















