Site icon بول نیوز

بائیڈن دور میں امریکہ آنے والے ہزاروں افغانوں کی ملک بدری کاامکان

بائیڈن دور میں امریکہ آنے والے ہزاروں افغانوں کی ملک بدری کاامکان

بائیڈن دور میں امریکہ آنے والے ہزاروں افغانوں کی ملک بدری کاامکان ہے۔

نیشنل گارڈز پر افغان دہشت گرد حملے کے بعد افغانوں کی امریکہ سے بےدخلی کا خدشہ پیش کیا جارہا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغان ریویوپینل کی رپورٹ جلد جاری ہونےکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی زبان سے بائیڈن کےلئے بے ساختہ نامناسب ریمارکس

امریکی محکمہ دفاع کےسینئرایڈوائزر اسٹورٹ شیلر نے امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ افغان باشندوں کی ممکنہ بڑے پیمانے پر ملک بدری پر وائٹ ہاؤس میں مشاورت جاری ہے، یہ  2 لاکھ افغان امریکہ میں بغیر کسی جانچ پڑتال کےداخل ہوئے۔

سینئر مشیر محکمہ دفاع نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کےغلط فیصلوں سےامریکہ میں افغان جنگجوداخل ہوئے، بےدخلی کا فیصلہ ہوا تو محکمہ دفاع، خارجہ، ہوم لینڈسیکیورٹی مشترکہ آپریشن کریں گے۔

Exit mobile version