Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل غزہ پر قبضہ ختم کرے تو ہتھیار پھینک دیں گے، حماس کا اعلان

حماس نے فلسطینی سرزمین پر قابض صیہونی افواج کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔

حماس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ ختم کرے تو ہتھیار پھینک دیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فلسطینی سرزمین پر قابض صیہونی افواج کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہتھیارغزہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کریں گے، ہتھیار قبضے اور جارحیت کی وجہ سے ہیں، سرحدوں کی نگرانی کیلئے اقوام متحدہ کی فوج کی تعیناتی قبول ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں ہفتے کو اسرائیلی حملوں میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حماس نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی کو مسترد کر دیا

متعلقہ خبریں