ٹرمپ کی سفارش بھی کام نہ آئی ، نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں ریلیف کی درخواست مسترد کردی گئی۔ اسرائیلی صدر نے صیہونی وزیراعظم کوکرپشن کیسز سے چھوٹ دینے سے واضح انکار دیا۔
امریک صدر ٹرمپ نے نے نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کیاتھا۔
تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کردی ۔ ان کا موقف تھا کہ ہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں قانونی نظام کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ اسرائیلی عوام کی بھلائی اسرائیلی نظام انصاف کی پہلی ترجیح ہے۔

















