Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ: IELTS فیل ہونے کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری، تحقیقات شروع

لندن: برطانیہ میں ہزاروں تارکینِ وطن کو انگریزی کے امتحان میں ناکامی کے باوجود ویزے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، IELTS کے امتحان میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج فراہم کیے گئے، جنہیں پاس قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاص طور پر چین، بنگلادیش اور ویت نام میں دھوکہ دہی کے شواہد ملے، جہاں لیک شدہ امتحانی پرچوں کی فروخت کے ذریعے غیر مستحق امیدوار پاس ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی طلبہ کے لئے بُری خبر ، اب برطانیہ کا اسٹوڈنٹ ویزا نہیں مل سکے گا

اس واقعے پر برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غلط پاسنگ مارکس حاصل کرنے والے افراد کو ملک بدر کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد ہی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اس اسکینڈل سے ویزہ اور مہاجر پالیسی کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اور برطانوی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی کہ مستقبل میں امتحانات کی شفافیت برقرار رہے۔