Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ

عملے کے7 ارکان سوار تھے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا، غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ  گر کر تباہ ہوگیا ، طیارے میں 7 ارکان سوار تھے ۔ یہ واقعہ ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں پیش آیا۔

طیارہ ٹیسٹ فلائٹ پر تھا کہ اس  دوران  گر کر تباہ ہو گیا۔ سرکاری میڈیا نے روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا اے این 22 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا۔

طیارے میں عملے کے7 ارکان سوار تھے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔  طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی طیارے کا ملبہ تلاش کرنے والی ٹیم روانہ ہو چکی ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔