Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ کی یورپ پر تنقید ، مہاجرین اور یوکرین کے مسائل پر سنگین الزامات

امری صدر نے یورپ کی مہاجرین پالیسیوں کو تباہ کن قرار دیا ، پالیسیوں پر شدید اعتراض کیا

ٹرمپ کی یورپ پر تنقید ، مہاجرین اور یوکرین کے مسائل پر سنگین الزامات دھر دیے۔ امریکی صدر نے یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین اور یوکرین کے معاملے پر یورپ کمزور اور زوال پذیر ہو رہا ہے۔

ایک  انٹرویو میں، ٹرمپ نے یورپ کی مہاجرین پالیسیوں کو تباہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ سیاسی طور پر درست نظر آنا چاہتا ہے، لیکن حقیقت میں اس کے فیصلے عالمی سطح پر نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یورپ کے کچھ اہم ممالک جیسے برطانیہ، فرانس، اور جرمنی کی مہاجرین کی پالیسیوں پر شدید اعتراض کیا اورانہیں مہاجرت کے سبب تباہ ہوتے ہوئے دیکھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے ایک کمزور یورپ فائدہ مند ہو گا اور حقیقت میں یہی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

 ٹرمپ نے یورپ کے کردار پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے۔