Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان: پنجشیر میں اہم طالبان مرکز پر این آر ایف کا حملہ، 17 جنگجو ہلاک

پنجشیر: نیشنل ریزسٹنس فرنٹ( آر این ایف) نے پنجشیر میں طالبان کے ایک اہم مرکز پر حملہ کرکے 17 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آر این ایف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجشیر کے ضلع دارہ میں طالبان کے ایک اہم مرکز پر کیے گئے حملے میں 17 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک بٹالین کا چیف آف اسٹاف بھی شامل ہے۔

این آر ایف کے مطابق حملہ 7 دسمبر کی شام 6 بجے دارہ ضلع کی منجستو اور عبداللہ خیل وادی میں کیا گیا۔ کارروائی دو مرحلوں میں انجام دی گئی، جس میں پہلے نصب بم کا دھماکا کیا گیا اور بعد ازاں راکٹ حملے کیے گئے۔

این آر ایف کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جسے مبینہ طور پر مقامی شہریوں کو ہراساں کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

بیان کے مطابق کارروائی کے دوران این آر ایف کے کسی اہلکار یا شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

این آر ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ طالبان کی عسکری موجودگی اور مقامی آبادی پر دباؤ کے جواب میں کیا گیا۔

تاہم طالبان کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں