Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابا وانگا کی 2026 سے متعلق ہولناک پیشگوئیاں، کیا دنیا تباہ کن تبدیلیوں کے دہانے پر؟

امریکا، روس اور چین جیسے طاقتور ممالک کے درمیان تنازعات شدت اختیار کرسکتے ہیں، بابا وانگا

دنیا بھر میں اپنی حیران کن اور اکثر درست ثابت ہونے والی پیشگوئیوں کے باعث شہرت رکھنے والی بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی جانب سے سال 2026 سے متعلق کیے گئے دعوے ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

1911 میں پیدا ہونے والی اور 1996 میں 85 برس کی عمر میں وفات پانے والی بابا وانگا کو متعدد بڑے عالمی واقعات، بشمول 9/11 حملوں کی مبینہ پیشگوئی، کے باعث غیرمعمولی شہرت ملی۔ جڑی بوٹیوں کی حکیم اور روحانی پیشوا تصور کی جانے والی بابا وانگا کا ماننا تھا کہ دنیا کا سفر سنہ 5079 تک جاری رہے گا، جس کے بعد انسانی تاریخ کا باب بند ہوجائے گا۔

2026 کے بارے میں بابا وانگا کی بڑی پیشگوئیاں

1) خوفناک قدرتی آفات اور زمین کا 8 فیصد حصہ متاثر ہونے کا خدشہ

بابا وانگا نے دعویٰ کیا تھا کہ 2026 میں دنیا غیرمعمولی نوعیت کی قدرتی آفات کی لپیٹ میں آجائے گی۔ بڑے پیمانے پر زلزلے، آتش فشاں پھٹنے اور موسم کی شدت جیسے عوامل کے باعث زمین کے 7 سے 8 فیصد حصے کو شدید تباہی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

عالمی سطح پر گرمی کی ریکارڈ لہریں، جنگلات کی آگ اور کئی خطوں میں زلزلوں سے ہونے والی تباہی کے پس منظر میں یہ پیشگوئی مزید تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

2) عالمی تنازعات میں اضافہ، بڑی طاقتوں کے درمیان ٹکراؤ کا امکان

بابا وانگا کے مطابق انسانیت کا زوال 2025 سے شروع ہوگا، جبکہ 2026 اہم عالمی بحرانوں کا سال بن سکتا ہے۔

ان کے مطابق امریکا، روس اور چین جیسے طاقتور ممالک کے درمیان تنازعات شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

بعض رپورٹس میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر قبضے کی کوشش یا روس و امریکا کے درمیان براہ راست تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

3) انسانوں کا بیرونی مخلوق یا دوسری تہذیب سے رابطہ

ایک حیران کن پیشگوئی کے مطابق 2026 میں انسانی تہذیب پہلی بار کسی دوسری مخلوق یا Alien Civilization سے رابطہ کرسکتی ہے۔

مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک بڑا Interstellar خلائی جہاز زمین کے قریب آ سکتا ہے، جس سے انسانی تاریخ کا سنگ میل تبدیل ہوسکتا ہے۔

4) عالمی معیشت سخت بحران کی زد میں

بابا وانگا نے 2026 کو عالمی معاشی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کا سال قرار دیا تھا۔

عالمی مالیاتی نظام شدید جھٹکوں سے گزر سکتا ہے، جس کے اثرات عوام اور ممالک دونوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

5) مصنوعی ذہانت کا بے قابو غلبہ — عالمی نظام میں بڑی تبدیلی

بابا وانگا کے مطابق 2026 میں مصنوعی ذہانت (AI) ایک خطرناک ٹرننگ پوائنٹ پر پہنچ جائے گی۔

AI کے ہاتھوں انسانی ملازمتوں میں تیزی سے کمی اور اہم شعبوں میں ٹیکنالوجی کا شدید غلبہ بڑے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔