Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ یا چین، اےآئی میں صرف ایک ہی فاتح ہوگا، امریکی صدر

50 مختلف ریاستوں سےمنظوری لینےکی کوشش بھول جائیں، اےآئی کےلیے مرکزی اتھارٹی سےمنظوری کانظام چاہتے ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اےآئی سے متعلق اہم دستخط کرنےجارہے ہیں امریکہ یا چین، اے آئی میں صرف ایک ہی فاتح ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا 50 مختلف ریاستوں سےمنظوری لینےکی کوشش بھول جائیں، اےآئی کےلیے مرکزی اتھارٹی سےمنظوری کانظام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا سے ہزاروں کی تعداد میں قاتل امریکہ آئے، وینزویلا میں جلد زمینی کارروائی بھی کرنےجارہےہیں، جبکہ سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ 92 فیصد کم ہوگئی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کی سیکیورٹی میں مددکریں گے، ہم نےماضی میں یوکرین کو 350 بلین ڈالر دیئے بدلےمیں کچھ حاصل نہ ہوا، یوکرین میں فوجیوں سمیت گزشتہ ماہ 25 ہزار افراد مارے گئے، ہم تیسری عالمی جنگ نہیں چاہتے۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نےمشرق وسطیٰ میں امن کےلیےسرگرم کرداراداکیا ہے اور غزہ میں قیام امن کےلیےکام کررہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری پالیسیاں امریکا کو دوبارہ عظیم بنا رہی ہیں، صدر ٹرمپ

صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران ایٹمی صلاحیت سے 2 ماہ پیچھے تھا، ہم نے اسےتباہ کردیا، ایران اب امریکہ کےساتھ ڈیل کرناچاہتاہے۔