اسرائیل نے مغربی کنارے پر 19 یہودی بستیوں کی منظوری دیدی۔ صیہونی حکومت نے ان بستیوں کو قانونی درجہ بھی دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا نے ان بستیوں کو قانونی درجہ دیے جانے کی تصدق کردی ہے ۔ اس اقدام کی تجویز انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پیش کی تھی۔
فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے ۔ اس سلسلے میں جاری بیان میں نئے اقدام کو فلسطین کی تباہی قرار دیا گیا ہے۔
فلسطینی حکام کاکہناہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے اصل ارادوں کو ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل الحاق، نسلی امتیاز اور فلسطینی علاقوں پر مکمل قبضے کے نظام کو مستحکم کرنا چاہتاہے۔


















