اسرائیلی فوج نے غزہ میں کارروائی کے دوران حماس کے 5 اہم کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیاہے۔ یہ دعویٰ اسرائیلی دفاعی عہدیداروں ورصیہونی میڈیاکی جانب سے سامنے آیاہے۔
کہاجارہاہے کہ شہدا میں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے منصوبہ ساز کمانڈر رائد سعد بھی شامل ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق فوری طور پر حماس یا طبی ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہاکہ اس نے غزہ سٹی میں حماس کے ایک سینیئر کمانڈر کو نشانہ بنایا۔تاہم نام یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اگر رائد سعد کی شہید کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اکتوبر میں جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد کسی سینیئر حماس رہنما کی سب سے بڑی ٹارگٹڈ کارروائی ہوگی۔
اسرائیلی دفاعی عہدیدار کے مطابق رائد سعد حماس کے اسلحہ تیار کرنے والے ونگ کے سربراہ تھے۔
حماس کے ذرائع نے بھی انہیں عزالدین الحداد کے بعد تنظیم کے مسلح ونگ کا دوسرا کمانڈر قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رائد سعد اس سے قبل حماس کی غزہ سٹی بٹالین کی قیادت کرتے رہے۔ جو تنظیم کی سب سے بڑی اور بہترین ساز و سامان سے لیس یونٹس میں شمار ہوتی ہے۔
















