Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں اخلاقی پستی اورلیجنڈکھلاڑی کی مہمان نوازی کی بدترین مثال قائم

ہجوم نے میسی کی طرف بوتلیں پھینکیں، کرسیاں توڑیں اور اسٹیڈیم کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا

کلکتہ: عالمی فٹبال کے لیجنڈ لیونل میسی کے کلکتہ میں ہونے والے ایونٹ کے دوران بھارت نے مہمان نوازی کی بدترین مثال قائم کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سالٹ لیک اسٹیڈیم میں موجود ہجوم نے میسی کی طرف بوتلیں پھینکیں، کرسیاں توڑیں اور اسٹیڈیم کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔

بعض افراد نے جھنڈے لہراتے ہوئے “جے شری رام” کے نعرے لگائے، جبکہ سیکیورٹی کی ناکامی کے باعث میسی کو جان کے خوف سے ایونٹ چھوڑنا پڑا۔

مزید پڑھیں: اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا

ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی عوام کی زہریلی ذہنیت اور بد اخلاقی کی انتہا کو ظاہر کرتا ہے اور مودی حکومت کے “شائننگ انڈیا” کے دعوؤں کو بری طرح بے نقاب کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی اس جاہلانہ اور انتہاپسندانہ رویے نے ایک عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کے ساتھ ذلت آمیز مہمان نوازی کرکے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی کو بڑھا دیا ہے۔

واقعے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ناقص انتظامات اور عوامی ہجوم پر قابو نہ پانے کی وجہ سے بھارت میں بڑے ایونٹس کے دوران عالمی کھلاڑیوں کی حفاظت ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔