آسٹریلیا کی ایک بڑی مسلم تنظیم، آسٹریلین نیشنل امامز کونسل نے سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تنظیم نے اس واقعے کو انتہائی ہولناک قرار دیا۔
اپنے بیان میں آسٹریلین نیشنل امامز کونسل نے کہا کہ ان کے دل، خیالات اور دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس دل دہلا دینے والے حملے میں جاں بحق یا متاثر ہوئے، اور ان خاندانوں کے لیے بھی جو اس صدمے سے گزر رہے ہیں۔
تنظیم نے مزید کہا کہ یہ وقت تمام آسٹریلوی شہریوں کے لیے ہے، جن میں آسٹریلوی مسلم برادری بھی شامل ہے، کہ وہ اتحاد، ہمدردی اور یکجہتی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں اور اس سانحے کا مل کر سامنا کریں۔



















