Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سڈنی بونڈی بیچ فائرنگ میں حملہ آور کو قابو کرنے والا احمد ہیرو بن گیا

حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کے دوران احمد کے بازو میں دو گولیاں بھی لگیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر  پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور کو قابو کرنے والے ایک شہر احمد ال احمد کی غیر معمولی بہادری نے کئی لوگوں کی جانیں بچا لیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دو مسلح افراد نے ساحل پر یہودیوں کے مذہبی تہوار حنوکا میں موجود شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور تقریباً 30 زخمی ہوئے۔

 پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے دوران ایک شہری نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ایک حملہ آور پر قابو پایا اور اس کا اسلحہ چھین کر کئی افراد کو بچایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بہادر شہری 43 سالہ احمد ال احمد ہیں، جو سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔

حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کے دوران احمد کے بازو میں دو گولیاں بھی لگیں، تاہم اسپتال کے ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں احمد کو حملہ آور کو قابو میں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین نے ان کی شجاعت کی بھرپور ستائش کی ہے اور آسٹریلوی میڈیا میں انہیں ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں