Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، حملہ آور قرار دیا گیا بے گناہ پاکستانی منظر عام پر آگیا

بھارت اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان کو مبینہ حملہ آور کے طور پر پیش کرنا شروع کردیا تھا۔

سڈنی: بھارت اور افغانستان کی جانب سے حملہ آور قرار دیے گئے پاکستانی شہری نے اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں دہشتگردانہ حملے کے فوری بعد بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے حملہ آور کا پاکستان سے تعلق جوڑنے کے لیے من گھڑت پروپیگنڈا شروع کردیا تھا۔

بھارت اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان کو مبینہ حملہ آور کے طور پر پیش کرنا شروع کردیا تھا۔

تاہم بھارتی اور افغان سوشل میڈیا کی جانب سے حملہ آور قرار دیے گئے نوجوان کے تازہ ترین ویڈیو بیان نے سارے پروپیگنڈے سے ہوا نکال دی ہے۔

بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو حملہ آور قرار دیا تھا۔

 نوید اکرم نے ویڈیو پیغام میں بھارتی اور افغان پروپیگنڈا بے نقاب کردیا اور کہا کہ اُن کی تصویر استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔

نوید اکرم کا کہنا تھا کہ اُن کا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ داؤ پر لگادی ہے۔

نوید اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا روکنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

یاد رہےکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کو وہاں موجود ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل کر بہادری سے پکڑا اور اس کا اسلحہ چھین کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے نام سے ہوئی جو کہ سڈنی میں دکان پر پھل فروخت کرتے ہیں اور 2 بچوں کے والد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور پر قابو پانےکی کوشش میں خود احمد کو بھی بازو پر 2 گولیاں لگیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں