Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد مودی کی عالمی ہزیمت کا سلسلہ جاری

بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اس خراج کو نااہل مودی حکومت کی عالمی سطح پر بڑی ناکامی قرار دے رہی ہیں۔

 کراچی : پاکستان کے ہاتھوں حالیہ شکست کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل پسپائی کا سامنا ہے۔

امریکا کی قیادت میں قائم جدید ٹیکنالوجی کے عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کے اخراج نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، ڈیجیٹل اور سلیکون سپلائی چین سے متعلق اہم عالمی اتحاد سے بھارت کی بے دخلی پر بھارتی اپوزیشن نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مائی بیسٹ فرینڈ پیوٹن ! مودی نے پھر سے دوست بدل لیا،بھرپور خوش آمدی پن کا مظاہرہ

بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اس خراج کو نااہل مودی حکومت کی عالمی سطح پر بڑی ناکامی قرار دے رہی ہیں۔

اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مئی میں پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی عبرتناک شکست کے بعد بھارت کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انھوں نے کہا کہ10 مئی کے بعد امریکا کی جانب سے ایک اہم اتحاد سے بھارت کو نکال دیا جانا حیران کن نہیں۔

ان کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر بھارت کی کمزور ہوتی سفارتی پوزیشن کا واضح ثبوت ہے۔

اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ پیکس سیلیکا امریکا کی قیادت میں ایک نیا اسٹریٹجک اقدام ہے، جس کا مقصد قابلِ اعتماد اتحادیوں کے ساتھ محفوظ اور مستحکم سلیکون سپلائی چین قائم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا ٹو ڈے نے مودی اور پیوٹن کا کارٹون نشر کر دیا

تاہم بھارت کو اس سے باہر رکھنا مودی حکومت کے کھوکھلے دعوؤں پر کاری ضرب ہے۔

سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں ایسے اہم اتحاد سے اخراج بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

جبکہ سفارتی محاذ پر ناکامیاں تسلسل کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں، جہاں ہر نیا قدم ایک نئی رسوائی میں بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر مسلسل سبکی کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر حکمت عملی کے باعث پاکستان کی پوزیشن مضبوط جبکہ بھارت کی عالمی حیثیت اور ساکھ بتدریج کمزور پڑتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں