سڈنی: آسٹریلوی وزیر داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ سڈنی میں فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کا تعلق بھارت سے ہے۔
آسٹریلوی وزیرداخلہ کے بیان نے دہشتگردی کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی کوشش کو ناکام حسرت میں بدل دیا ہے، جبکہ ملزمان سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات نے بھارتی بیانیے کو خود اس کے خلاف کھڑا کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث ملزمان کا تعلق بھارت سے نکلتا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی بیچ حملے میں ہلاکتیں 16ہو گئیں، اقوام عالم کی مذمت
بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم نوید اکرم کے والد ساجد اکرم 1998 میں اسٹوڈنٹ ویزے پر بھارت سے آسٹریلیا گئے تھے، جبکہ نوید اکرم کی پیدائش آسٹریلیا میں ہوئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ افغان اور اسرائیلی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا بھی بے بنیاد ثابت ہوا۔
واقعے کے بعد جس شخص کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا، شیخ نوید کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات نے بھارتی دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا اور ملزمان سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ سڈنی واقعے میں ملوث نوید کے ایک دوست نے بھی اس کے بھارت سے تعلق کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نوید کے والد کا تعلق بھارت جبکہ والدہ اطالوی ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ سامنے آنے والی معلومات نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔



















