Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حجاب کی بے حرمتی ، بھارت میں طوفان برپا ، نتیش کمار پر سخت تنقید

وزیر اعلیٰ بہار نے سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر نصرت پروین کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا تھا

حجاب کی بے حرمتی ، بھارت میں طوفان کھڑا ہوگیا۔ نتیش کمار کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔  یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیش آیا تھا ۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے ۔ ایک سرکاری تقریب کے دوران جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نئے تعینات ڈاکٹروں میں نوکری کے خطوط تقسیم کر رہے تھے۔

اس وقت صورتحال اس وقت متنازع ہو گئی جب ایک مسلم خاتون ڈاکٹر نصرت پروین اسٹیج پر آئیں ۔ وزیر اعلیٰ نے سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے ان کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا۔

واقعے کی ویڈیو فوٹیج چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نتیش کمار ہاتھ سے خاتون کے چہرے کا پردہ نیچے کرتے ہیں۔

اس منظر نے عوامی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا۔ مذہبی آزادی، خواتین کے حقوق اور ذاتی انتخاب جیسے حساس موضوعات دوبارہ زیر بحث آ گئے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو اقلیتوں کے خلاف تعصب کی ایک مثال قرار دیا۔جبکہ انسانی حقوق کے ماہرین نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد کی ذاتی اور مذہبی حدود کا احترام مہذب معاشرے کی بنیادی شرط ہے۔ اور اس قسم کے اقدامات چاہے دانستہ ہوں یا غیر دانستہ، ان کا پیغام تکلیف دہ اور نقصان دہ ہوتا ہے۔