Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمنسٹی انٹرنیشنل: وزیراعلیٰ بہار کے خاتون کا حجاب کھینچنے کی شدید مذمت

یہ عمل خاتون کی عزت، خودمختاری اور شناخت پر حملہ ہے, ایسے رویے کو معاشرے میں قبول نہیں کیا جا سکتا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے خاتون کا حجاب کھینچنے کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بہار کے وزیراعلیٰ نیتیش کمار کی جانب سے نصرت پروین کا حجاب کھینچنے کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی کے مطابق یہ عمل خاتون کی عزت، خودمختاری اور شناخت پر حملہ ہے اور ایسے رویے کو معاشرے میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کا خاتون کے حجاب کو زبردستی ہٹانا ایک خطرناک پیغام دیتا ہے کہ یہ رویہ قابل قبول ہے۔ کسی کو بھی خواتین کے مذہب یا لباس پر قابو پانے کا حق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ نیتیش کمار نصرت پروین کے حجاب کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور اچانک اسے ہٹا دیتے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق لباس پہننا یا نہ پہننا اور مذہبی و ثقافتی علامات کا انتخاب اظہار رائے کی آزادی اور مذہب یا عقیدہ کی آزادی کا حصہ ہے۔

ہر فرد کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ذاتی مذہبی عقائد، ثقافتی رسومات یا کسی اور وجہ سے مخصوص لباس یا علامت پہننا چاہتا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں