Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل بردار جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے دیا

وینزویلا کی حکومت نے ٹرمپ کے اس حکم کو "ظالمانہ دھمکی" قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تمام تیل بردار جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دے دیا ہے۔

ٹرمپ کی ہدایت کے بعد امریکی فوج نے خطے میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے اور بحرِ پیسفک اور کیریبین میں وینزویلا کے قریب تیس سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی افواج نے وینزویلا کے ساحل پر ایک تیل بردار جہاز قبضے میں لیا تھا، جس پر تقریباً 2 ملین بیرل بھاری تیل موجود تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا: تیز ترین امیگریشن کے لیے 1 ملین ڈالر کا ٹرمپ گولڈ کارڈ متعارف

وینزویلا کی حکومت نے اسے “بین الاقوامی قزاقی” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی، اور امریکی دھونس کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا۔

ٹرمپ نے یہ حکمانہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ وینزویلا اپنا تیل منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم کی مالی معاونت کے لیے استعمال کر رہا ہے، اس وقت وینزویلا مکمل طور پر تاریخ کی سب سے بڑی بحری فوج سے گھرا ہوا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ آج میں حکم دیتا ہوں کہ وینزویلا میں داخل اور باہر جانے والے تمام تیل بردار جہازوں پر مکمل ناکہ بندی نافذ کر دی جائے۔

وینزویلا کی حکومت نے ٹرمپ کے اس حکم کو “ظالمانہ دھمکی” قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ امریکی صدر وینزویلا کی دولت پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بی بی سی کا ٹرمپ کے 10 ارب ڈالر ہتکِ عزت کے مقدمے کا بھرپور دفاع کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے حکمنامے کے بعد تیل کی مارکیٹ میں خدشات کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ناکہ بندی کیسے نافذ کی جائے گی اور کیا یہ غیر سینکشنڈ پر بھی لاگو ہوگی۔

یاد رہے کہ پینٹاگون نے حالیہ مہینوں میں وینزویلا کے قریب منشیات اسمگلنگ کے الزامات پر کئی حملے کیے ہیں، جن میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ مہم صرف منشیات کو روکنے کے لیے نہیں بلکہ مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے بھی ہے۔