امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے، دستخط کے بعد بل قانون بن گیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس اینا کیلی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایک ایسے بل پر دستخط کیے جو امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی بی سی کا ٹرمپ کے 10 ارب ڈالر ہتکِ عزت کے مقدمے کا بھرپور دفاع کرنے کا اعلان
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بل امریکہ کے پیس تھرو اسٹرینتھ ایجنڈا اور گولڈن ڈوم کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔
قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ آنے والے سال کے لیے ملک کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجیحی علاقوں کا تعین کرتا ہے۔


















