امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں معروف امریکی موٹراسپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل اپنے اہلخانہ سمیت جان کی بازی ہار گئے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔



















