Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وینزویلا کے ساتھ جنگ خارج از امکان نہیں ، ٹرمپ کا انتباہ

آئل ٹینکروں کی ضبطگی کا سلسلہ جاری رہے گا اوراس کا انحصار وینزویلا کے اقدامات پرہے، امریکی صدر

وینزویلا کے ساتھ جنگ خارج از امکان نہیں ، ٹرمپ نے  انتباہ دے دیا۔  انہوں نے کہا کہ “تمام آپشنز میز پر ہیں”۔

ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں ٹرمپ نے اس بات کا عندیہ دیا کہ وینزویلا سے مزید آئل ٹینکرزضبط کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے آئل ٹینکروں کی ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔ اس کے تحت وینزویلا سے آنے اور جانے والے آئل ٹینکروں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔

جس سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ، امریکی حکام نے وینزویلا کے قریب پکڑے گئے ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

آئل ٹینکرز پر امریکی کارروائیاں

امریکی انتظامیہ نے گزشتہ کچھ مہینوں میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے آئل ٹینکروں پر متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

ان کارروائیوں کے نتیجے میں 28 کشتیوں پر حملے کیے گئے ہیں، جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان حملوں میں ایک ڈبل ٹیپ اسٹرائیک بھی شامل ہے، جسے امریکی کانگریس نے جانچ پڑتال کے تحت رکھا ہے۔

ٹرمپ کا ردعمل

دریں اثنا انٹرویو میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا ان اقدامات سے جنگ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں؟۔ جس پر انہوں نے کہا کہ “میں اس پر بات نہیں کرتا”، تاہم ان کا کہنا تھا کہ “یہ ایک امکان ہے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئل ٹینکروں کی ضبطگی کا سلسلہ جاری رہے گا اوراس کا انحصار وینزویلا کے اقدامات پرہے۔

انتباہ

ٹرمپ نے کہا کہ اگر وینزویلا اپنی “غلطیوں” کا سلسلہ جاری رکھتا ہے تو ان کا سفر مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ٹرمپ نے وینزویلا کی حکومت کی “غلط پالیسیوں” کے جواب میں اقدامات  کو ضروری کارروائی قرار دیا۔