Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تائیوان طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں شدید خوف و ہراس

تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن نے زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی

امریکی جیولوجیکل سروے  کے مطابق تائیوان میں 6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر (تقریباً 6.2 میل) گہرائی میں تھا، جبکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 47 منٹ پر آیا، جو 0947 جی ایم ٹی بنتا ہے۔

دوسری جانب تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن نے زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی، جس کا مرکز جنوب مشرقی تائیوان کے تائیتونگ کاؤنٹی میں تھا۔ یہ معلومات فوکس تائیوان نیوز ویب سائٹ نے فراہم کیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔